8 جولائی 2025 - 03:46
ویڈیو | تہران کے قدس اسکوائر پر خونخوار صہیونی میزائل گرنے کا ہولناک منظر

تہران کے علاقے تجریش میں واقع قدس اسکوائرپر عام شہریوں پراسرائیلی میزائل گرنے کے ویڈیو کلپ سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گرد صہیونی ریاست نے اپنے جھوٹے دعوؤں کے برعکس ایران کے عام شہریوں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مورخہ 15 جون 2025 کو غاصب صہیونی ریاست نے تہران کے علاقے تجریش میں واقع قدس اسکوائر پر فضائی حملے میں عام شہریوں پر بمباری کی، سڑک پر کھڑی گاڑیوں اور قریب ہی واقع دو عوامی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ یہ منظر آس پاس لگے ہوئے بلدیہ کے سی سی ٹی وی کیمروں محفوظ کر لیا۔

اس وحشیانہ فضائی حملے میں، ایران کے سٹی بینک کی عمارت اورقالین کی ایک دکان بھی ہو گئی اور قدس اسکوائر سے گذرنے والی گاڑیوں اور فٹ پاتھ پر عام راہگیر شہید اور زخمی ہوئے اور کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

صہیونی درندوں کی اس وحشیانہ فضائی جارحیت کے نتیجے میں تجریش کی واٹر سپلائی کی مین لائن بھی نشانہ بنی۔

اسرائیلی ریاست کے اس وحشیانہ فضائی حملے میں 12 عام شہری شہید اور تقریبا 50 زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر غاصب صہیونی ریاست کی مسلط کردہ 12 روزہ غیر قانونی جارحیت میں، مجموعی طور پر1100 سے زائد ایرانی شہری شہید ہوئے ہیں جن میں 38 بچے اور 102 خواتین بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha